کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بارشوں کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش کے معاملے پر کے الیکٹرک حکام عدالتی نوٹس پرپیش ہوئے۔نوٹس میں کےالیکٹرک کو کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین کے تحت صارفین کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی کا پابند ہے۔ دو روز تک بجلی کی بندش سے ججز صاحبان، سینیئر افسران اور اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ بارشوں کے دوران کے الیکٹرک افسران نے شکایت کے ازالے کے بجائے اپنے نمبر بند کردیئے۔ کے الیکٹرک کے سینیئر افسران پر مشتمل پینل نامزد کیا جائے جو ہر وقت دستیاب ہوں اور بااختیار ہو۔ عدالتی نوٹس پر کےالیکٹرک حکام نے عدالت میں پیش ہوکر بریک ڈاؤن پر معذرت کی اور کہا کہ آئندہ بجلی کے بڑے بریک ڈاون اور فالٹ سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔ علاقوں میں تعینات افسران کے رابطے نمبر اور نام فراہم کردئیے گئے۔ جو کوتاہی میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف انکوائری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
85


