95

سندھ میں 3ستمبرتک اونچے درجے کا سیلاب متوقع،تربیلا سے پانی کے اخراج میں کمی کی جائے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبہ سندھ میں یکم تا 3 ستمبر دریائے سندھ پر صوبے کے پہلے بیراج، گدو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی آمد متوقع ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سندھ کے حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کی جائے تاکہ صوبہ آنے والے سیلاب کو سنبھال سکے۔ سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے چشمہ بیراج پر پانی روکنے کی درخواست کی جسے اتھارٹی نے منظور کر لیا ہے۔ سندھ کے آبپاشی حکام چناب، ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کیوں کہ یہ تمام دریا پنجند بیراج پر دریائے جہلم کے ساتھ ملنے کے بعد دریائے سندھ میں شامل ہو جاتے ہیں اور وہاں سے سندھ کے راستے سمندر میں جا گرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں