سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان پی آئی اے کے مطابق جمعرات کی صبح 10 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک پی آئی اے کی سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دی گئی ہیں۔ پی کے 746 جدہ تا سیالکوٹ ، پی کے 745 سیالکوٹ سے جدہ، پی کے 239 سیالکوٹ سے کویت اور پی کے 244 دمام سے سیالکوٹ کی پروازیں اب لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔ مسافر اپنی پروازوں اور ان کے اوقات کار سے متعلق پی ائی اے کی کال سینٹر 786-786-111 سے رابطے میں رہیں-
68


