77

عائشہ منزل اور اطراف میں انکروچمنٹ کیخلاف آپریشن، مشہور زمانہ حلوائی کی دکان سیل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عائشہ منزل اور اطراف کے علاقوں میں انکروچمنٹ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر افشاں ریکی بلوچ کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کی مشہور حلوائی کی دکان سیل کرتے ہوئے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ دکان کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں جبکہ دکان کے باہر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔ ٹیم نے موقع پر موجود ٹھیلے اور پتھارے بھی ضبط کر لیے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس طرح کے آپریشنز بلاامتیاز جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں