52

کراچی کےقبرستان میں قبرکھول کرخواتین کی میتوں کےساتھ بے حیائی کرنے والا شخص گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قبرستان میں قبر کھول کر خواتین کی میتوں کے ساتھ بے حیائی کرنے والا شخص گرفتارہوگیا-سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ قبرستان میں قبر کھول کر خواتین کی میتوں کے ساتھ بے حیائی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاہے جبکہ وہ شخص اعتراف جرم بھی کر رہاہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ملزم کی شناخت سلیم والد عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے جسے کراچی کے علاقے کورنگی کے قبرستان میں حالیہ مدفون خواتین کی قبروں کو کھول کر بے حیائی کرتے ہوئے پکڑا گیاہے ۔

ملزم اعتراف جرم کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ ’’ قبرستان میں قبر کھول رہا تھا کہ پکڑا گیا، میں قبر کھول کر مردے کا کفن اتار کر ہاتھ پھیر رہا تھا، میں اس کے بعد قبر واپس بند کر کے چلا جاتاہوں ، اس سے پہلے تین قبروں پر گیا تھا ۔‘‘

ویڈیو میں دوسری جانب موجود شخص ملزم سے پوچھتا ہے کہ تمہیں کیسے پتا چلتا ہے کہ قبر خاتون کی ہے ؟ جس پر وہ جواب دیتاہے کہ جس قبر پر تازہ پھول ہوتے ہیں میں وہ قبر پاوں کی جانب سے کھولتاہوں اور پھر دیکھتاہوں کہ قبر خاتون کی ہے یا مرد کی ، ہاتھ لگانے کے بعد قبر بند کر کے چلا جاتاہوں-

اپنا تبصرہ بھیجیں