86

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا جنرل بس سٹینڈ کے دورہ

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیرودھائی کا دورہ پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفئیر اوونرز ایسوسی ایشن اورمرکزی انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیرودھائی کی تنظیموں کےوفد اور سینکڑوں تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سےبھرپوراستقبال کیا گیاتاجروں اورٹرانسپورٹروں کی جانب سےیکم اگست کواحتجاج کی کال پردورہ کا انعقاد کیا تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس بھی کی تھی اور پیرا فورس سٹیشن کے ہائیڈل پارک میں بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرنے کے اعلان کیا تھا کہ اس دفتر کے قیام سے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے معاشی مسائل بڑھ جانے کا اندیشہ تھا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے
ٹرانسپورٹرز اور انجمن تاجران پیرودھائی تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے موقف کو درست جانتے ہوئے کہا کہ جو مطالبات ہیں وہ درست ہیں جنرل بس اسٹینڈ اسے پر پیرا آفس کے قیام کے لئے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی بس اڈے کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے لئے میں نے 14 کڑور کی رقم مختص کی تھی-

یہاں کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھ کر دل کو خوشی ہوئی بس اڈے پر تمام عہدیداران کو بغیر اعتماد میں لئے ہائیڈل پارک ختم کر کے پیرا آفس بنانا ناانصافی ہو گی ہم مریم نواز کے ویژن کے مطابق آگے بڑھ رہیں ہیں بس اڈے کے ٹرانسپورٹرز اور تاجر رہنماؤں کو یقین دلاتا ہوں کہ انکا یہ مسئلہ جلد حل ہو گا انہوں نے کہا کہ متبادل جگہ پر پیرا فورس کا ڈویژنل سٹیشن کا قیام ہو گا دفتر ضرور بنے گا لیکن جگہ کا متبادل بندوبست جلد کیا جائے گا اس سلسلے میں کمشنر راولپنڈی سے ملاقات بھی ملاقات کر کے مسلہ ان کے سامنے رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں