کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت کا کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کرانے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے اور پرائم منسٹر یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے اہم اجلاس-سندھ سیکریٹری میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے کی-اجلاس میں سیکریٹری کھیل منورمہیسر،ڈائریکٹراسداسحاق، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت سمیت دیگر کی شرکت-
اجلاس میں35 ویں نیشنل گیمزمیں شرکت کرنےوالے کھلاڑیوں،آفیشلزکےسامان اورلوگوکا فائنل ڈرافٹ پیش،منظوری دے دی گئی۔نیشنل گیمز کےانتظامات اور ڈرافٹ کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سے لی جائے گی-سندھ حکومت 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی6 تا 13 دسمبر تک کراچی میں کرے گی-
نیشنل گیمز سے 20 روز قبل ٹارچ ریلی نکالی جائے گی، افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے-ہمارا ہدف ہے کہ سندھ کی ٹیم زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈلز اپنے نام کرکے نیشنل گیمز میں کامیابی حاصل کرے-میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن ہوگی، کسی کھلاڑی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی-
نیشنل گیمزمیں حصہ لینےوالے کھلاڑیوں کے ٹرائل لینے والی کمیٹی کا محکمہ کھیل کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران بھی حصہ ہونگے-نیشنل گیمزکی بھرپورپروموشن کیلئے سوشل میڈیا اورکراچی کی تمام اہم شاہراہوں پر تشہیری مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے-1000 گولڈ اور سلور میڈلز تیار کرا لئےگئے ہیں-


