79

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا تمام تھانوں کی حدود میں سرچنگ آپریشن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر ضلع وسطی کے تمام تھانوں کی حدود میں سرچنگ آپریشنز کیے گئے۔تمام ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں قائم رہائشی ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور ریسٹ ہاؤسز میں سرچنگ آپریشنز انجام دیے۔

دورانِ کارروائی، شہریوں کی تصدیق کے لیے TALASH ڈیوائس کے ذریعے بایومیٹرک انگوٹھے کے نشانات لیے گئے۔ مشکوک افراد کو تحقیقات کے لیے متعلقہ تھانوں منتقل کیا گیا۔ جن افراد کی کلیئرنس ہوگئی انہیں رہا کردیا گیا جبکہ بعض افراد کو مزید تحقیقات کے لیے حراست میں رکھا گیا۔

ایس ایس پی ضلع وسطی کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز سیکورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خطرات کے تناظر میں عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری رکھے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں