کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 1500ویں جشن ولادتِ رسول ﷺ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں تجویز دی ہے کہ 1500ویں جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا جائے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ یادگار ڈاک ٹکٹ اور سکہ حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کی اخلاقی و تہذیبی بنیادوں کی تجدید کا ذریعہ بنے گا اور یہ اقدام آئندہ نسلوں کے لیے محبت و امن کا مثبت پیغام ثابت ہوگا۔


