88

پنجاب وزیر صنعت و تجارت اورچیئرمین جی ٹیک کےدرمیان ایم او یو سائین

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین اور گلوبل ٹریڈ ایکسپو سینٹر پاکستان کے چیئرمین مظہر حسین تھاتھل کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ تقریب پی آئی ای ڈی ایم سی ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹر عمران ہاشمی، جی ٹیک کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ و ریلیشنز لیاقت علی تھاتھل، سرکاری افسران، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

فریقین نے ستمبر 2025 میں پیرس میں منعقد ہونے والے چوتھے پاکستان-فرانس تجارتی وفد اور دیگر بین الاقوامی اقدامات میں تعاون پر اتفاق کیا۔ اس شراکت داری سے پنجاب اور فرانس کے تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا اور خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں