کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیوکراچی ٹاؤن کےچیئرمین محمد یوسف کی زیرصدارت ربیع الاول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جشنِ ولادت 12 ربیع الاوّل کے موقع پرعاشقانہ رسُول ﷺ کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں اور زائرین کے لیے بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کےاقدامات کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،مونسپل کمشنرایازحمید اللہ بلوچ،سینئر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف،ایڈیشنل ڈائریکٹرسینی ٹیشن محمدمشتاق خان،XENبی اینڈ آراشفاق حسین،آفیسربی اینڈ آرفیصل صغیر،ڈائریکٹرایجوکیشن نیو کراچی مزمل عباس، ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد، XEN ایم اینڈای ندیم حیدر، ڈائریکٹر انکروچمنٹ عبیدالرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیوکراچی خالد شیخ سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ سیرتِ نبویﷺ کی پیروی کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اورعاشقانہ رسُول ؐ کی خدمت کرنا ہمارے لئے باعث شرف ہے۔جشن ِ ولادتؐ 12 ربیع الاوّل کے مبارک دن عاشقانہ رسُولﷺکی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں کی رہنمائی کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس لگائےجائیں گےتاکہ جلوس میں موجود زائرین کوکسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاوّل کےموقع پرنیوکراچی ٹاؤن کےہرعلاقےسےعاشقانہ رسُولﷺکی جانب سے جلاس نکالے جاتے ہیں ان تمام جلوسوں کے راستوں پر خصوصی توجہ دیتےہوئےروشنی اورصفائی ستھرائی کےبہترین انتظامات کئےجائیں اورسیوریج کے مسائل پیشگی طور پر حل کر لیے جائیں۔ جلوسوں کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب کو یقینی بنایا جائے اور سڑکوں پر موجود گڑھوں کی فوری بھرائی کی جائے تاکہ شرکاء کوآمد ورفت میں مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پرمونسپل کمشنرایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں جشنِ ولات ِ رسُول ﷺنہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ٹاؤن انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلوسوں کے راستوں پر خصوصی انتظامات یقینی بنائے گی۔ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیرنے کہا کہ 12 ربیع الاوّل کے تقدس کو ملحوظ رکھتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام افسران متحرک رہیں گے۔
79


