کرتارپور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے احاطے میں پانی داخل ہوگیا۔ تاریخی اور مقدس مقام کے مختلف حصے زیرِ آب آگئے جس سے یاتریوں اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گردوارہ کے اطراف میں پانی کے دباؤ میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں احاطہ زیرِ آب آگیا۔ حکام کے مطابق پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ گردوارہ کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
گردوارہ دربار صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس ترین مقامات میں شمار ہوتا ہے اور اس کی موجودہ صورتحال پر یاتری برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔


