پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)20 بچوں کی ہلاکت پر صلح نامہ، لواحقین کا شدید احتجاج-پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی ہلاکت کے دلخراش واقعے میں اہم موڑ سامنے آیا ہے-جہاں مقدمے کے مدعی علی حیدر قادری نے گرفتار ملزمان سے صلح کرلی-
علی حیدر نے 16 جولائی کو ملزمان کے ساتھ راضی نامہ کر کے 17 جولائی کو اسے عدالت میں جمع کروا دیا-جس کے نتیجے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور اسپتال کے ایم ایس عدنان غفار کی ضمانتیں منظور ہو گئیں-تاہم دیگر لواحقین کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کرتے وقت انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، اور نہ ہی انہیں یہ علم تھا کہ علی حیدر واحد مدعی بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ عدالت میں کئی روز تک خود کو مدعی سمجھ کر پیش ہوتے رہے-مدعی نے ذاتی طور پر فائدہ اٹھا کر تمام لواحقین کو نظرانداز کیا ہے-


