لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے بھی سخت سزاؤں کا شکنجہ تیار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کھیل کو کرپٹ عناصر سے بچانے کیلیے کوشاں ہے، اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں،کچھ عرصے قبل تمام ممبر بورڈز سے کہا گیا تھا کہ وہ گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنائیں، تنازعات کی صورت میں مقامی قوانین کے تحت فیصلہ ہوگا۔
حال ہی میں پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں شرکاء کو لیگل ڈپارٹمنٹ کے آفیشل نے نئے قوائد پر بریفنگ دی تھی۔انہیں بتایا گیا تھا کہ آئی سی سی کی ہدایت پر گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنایا جائے گا، جس کے لیے پروسیجرل ردوبدل کی اجازت درکار ہے، ارکان نے اس کی منظوری دے دی تھی۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت قوانین لاگو ہوں گے، کرپشن پر سخت سزائیں دی جائیں گی، پابندی کے ساتھ جرمانے بھی عائد ہوں گے، البتہ کھلاڑیوں کو اپیل کا حق حاصل ہوگا


