57

ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ عون محمد جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ عون محمد جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپر اور واٹر ٹینکر جیسی بھاری گاڑیوں سے شہریوں کو کچلنے کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے، ایک اور افسوس ناک واقعے میں ڈھائی سالہ بچہ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

عون محمد اپنے ماموں سلمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، کہ ملت ٹاؤن موڑ پر رانگ وے آتے ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے ڈھائی سالہ عون محمد موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔

اس حادثے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کیا جائے گا، اس سے قبل گزشتہ رات کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر ایک ہی گھنٹے میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے تھے، جن میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی تھیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں