کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اورنگی سے گمشدہ شہری وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا گھر نذرآتش کرنے میں ملوث نکلا۔چار گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس نے عبداللطیف نامی شہری کی گرفتاری کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ عبداللطیف گمشدہ نہیں بلکہ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کے گھر جلانے کے مقدمے میں مورو میں گرفتار ہے۔


