ماشکیل(ایچ آراین ڈبلیو)سرحدی تحصیل ماشکیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے ہدایت کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں مقیم افغان مہاجرین کو 31 اگست 2025 تک وطن واپسی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق، POR (پروف آف رجسٹریشن) اور ACC (افغان سٹیزن کارڈ) رکھنے والے تمام افغان مہاجرین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس چلے جائیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ 31 اگست کے بعد ملک میں بلا اجازت مقیم افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ملک بدری سمیت دیگر قانونی اقدامات شامل ہوں گے۔


