کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی شاہین فورس کے اہلکاروں سے ملاقات، کارکردگی کا جائزہ مزید پولیس اہلکار شاہین فورس میں شامل ہیں-
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے آج شاہین فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر فورس کے جوانوں نے اپنے مسائل اور درپیش چیلنجز سے ایس ایس پی کو آگاہ کیا۔
اہلکاروں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی جانوں کی قربانی دے کر ضلع ملیر کے امن و امان کو مثالی علاقہ بنائیں گے اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر لمحہ مستعد رہیں گے۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور خدمت پولیس کا اولین فرض ہے، اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر نے شاہین فورس کو فراہم کردہ موٹرسائیکلوں کا معائنہ بھی کیا گیا جبکہ فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 200 پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر نے فورس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کر سکیں۔ انہوں نے شاہین فورس کو جرائم کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے واضح احکامات بھی دیے۔شاہین فورس کے اہلکاروں نے کہا کہ وہ اپنے عزم و حوصلے سے ضلع ملیر کو جرائم سے پاک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
شاہین فورس ضلع ملیر میں جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے، گشت میں تیزی، فوری ریسپانس اور ہائی ویلیو پوائنٹس پر مؤثر نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے۔ یہ فورس جدید وسائل اور خصوصی تربیت کے ذریعے نہ صرف جرائم کے خاتمے بلکہ شہریوں کے اعتماد کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔


