کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی ٹاؤن کے 09 ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات(لیو انکیشمنٹ) کی مد میں 40 لاکھ 90 ہزار 642 روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے،نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ کے ہمراہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کےموقع پرکیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،سینیئر اکاؤنٹ آفیسر یوسف،اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد سلمان بھی موجود تھے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ہم ہر ماہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کے واجبات بروقت ادا کررہےہیں۔ ماضی میں ریٹائرڈ ملازمین کوسالوں انتظارکرناپڑتا تھا،لیکن ہم کو جب اختیارات ملے اور ٹاؤن کے انتظامات سنبھالنے کےبعدریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو دیکھتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایات دیں اور ان ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز کر دیا۔ ہماری اولین کوشش ہےکہ ترقیاتی کاموں کےساتھ ساتھ ملازمین کےفلاح و بہبود اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان کے واجبات کی بروقت ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے۔چیئرمین محمد یوسف نےکہا کہ اللہ تعالیٰ نےہمیں عوام اورملازمین کی خدمت کاجوموقع فراہم کیا ہے، ہم اسے ایمانداری اوردیانت داری سےنبھارہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ نیو کراچی ٹاؤن کو ایک بڑی گرانٹ(خصوصی فنڈ) فراہم کی جائے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جاسکے اور ملازمین کے رُکے ہوئے سالانہ بقایاجات(ایریئر)بھی ادا کیے جا سکیں جن کی گزشتہ کئی برسوں سے ادائیگیاں نہیں ہو سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کے لیے ٹاؤن انتظامیہ نے ایک باقاعدہ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے، جو اب تک ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین کی پنشن فائلیں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (KMC) کے حوالے کر چکا ہے تاکہ ان ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن فوری طور پر شروع کرائی جا سکے۔
80


