کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلزپارٹی نےجوں ہی اپنےبسترگول ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر سنی تو کرپشن کی اسپیڈ پر مزید پیر رکھ دیا کےڈی اے اورکے ایم سی کے ساتھ ساتھ ایس بی سی اے کے افسران کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دے دی ذرائع کا بتانا ہے ایس بی سی اے کی کرپشن میں محکمہ اینٹی کرپشن اورپولیس بھی شریک ہےذرائع نےبتایا کہ گلبرگ ٹاؤن کےمختلف علاقوں میں متعلقہ افسران نےفی چھت بیس لاکھ کا ریٹ مقرر کرکے مقامی رہائشیوں کا جینا اجیرن کردیا تاہم جوں ہی کوئی بھی عمارت مکمل ہوتی ہے تو عبدالسجاد نامی پیسوں کا پجاری ڈیمولیشن اسکواڈ کے نام پر فی چھت دس لاکھ روپے بھتہ وصولی کے لئے جن کی طرح حاضر ہوجاتا ہے اس اثناء میں اہل علاقہ اور کراچی کےشہریوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے استدعا کی ہے کہ پیپلز پارٹی کی ننگی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے شکنجے ٹائٹ کئےجائیں اورسندھ کی حکمرانی کی دعویدار مذکورہ چور جماعت سے اہلیانِ کراچی کی جان بخشی کرائی جائے ایک اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ جماعت اپنےسترہ سالہ اقتدارمیں50 ہزار ارب سے زائد کی کرپشن کرچکی ہے تاہم اب شہر قائد کے عوام اس بات کے متحمل نہیں ہیں کہ ان کےپیٹ مزید بھریں جائیں ساتھ ہی گلبرگ ٹاؤن کے عوام کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے متعلقہ افسران اے ڈی عرفان وسان کمال عرف موٹا ذیشان چکنا فرحان کالا عرف بچھو اے ڈی اغا حیدر بلڈنگ انسپیکٹر مقبول سومرو کو فی الفور گرفتار کیا جائے تاکہ ہماری کرپٹ مافیا سے جان چھوٹے۔
84


