81

رانا ثنااللہ کےگھرپرحملےکاکیس،عمرایوب،شبلی فرازسمیت 59 ملزمان کو10،10 سال قید کی سزا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثناکے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔9 مئی کو فیصل آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

اے ٹی سی فیصل آباد نے رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کردیا۔

عدالت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 59 پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنانوں کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔پس منظر یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں