76

میئرکراچی بارش میں ناکامی کی خبروں پر ناراض،چینل5کےصحافی پرنیوٹائون تھانہ میں مقدمہ درج

کراچی (ایچ آراین دبلیو) میئر کراچی مرتضی وہاب کی مبینہ ہدایت پر صحافی کے خلاف تھانہ نیو ٹائوں میں فوج داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج صحافتی تنظیموں کی مذمت اور میئر کے خلاف احتجاج کی دھمکی واضع رہے کہ 23 اگست 2025 کو چینل 5 کے بیورو چیف کامران زہری کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے پولیس نے انہیں گرفتاری دینے کے لیے دھمکایا صحافی پر الزام ہے کہ انہوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اسلحہ کے زور پر ڈرایا دھمکایا اور شہری ادارے کے ملازم سے مار پیٹ کی جبکہ چینل 5 کے بیورو چیف نے قومی اخبار کو اپنا موقف دیتے ہوے کہاہے کہ گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ چینل 5 کی تاریں کاٹ رہے تھے جنہیں ایسا کرنے سے روکا گیا تو اس پر وہ لوگ مغلظات بکتے ہوے اور دھمکیاں دیتے ہوے واپس چلے گئے جبکہ انہوں نے جاتے ہوے یہ بھی کہاکہ وہ میئر کراچی کی ہدایت پر آئے تھے اور ان کو بتانے جارہے ہیں یہ معمولی سی بات تھی انہوں نے ایک اور سوال پر کہاکہ میئر مرتضی وہاب بارش میں شہرہوں کے رل جانے پر چینل 5 کی رپورٹنگ اور تنقید پر ناراض تھے جس کا انہوں نے بدلہ لیاہے میئر کے عملے نے ہی ہمیں ایک روز پہلے بتایا تھا کہ انہوں نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ آئندہ چینل 5 کے کسی نمائندے کو کے ایم سی کے کسی بھی پروگرام میں نہ بلایا جائے جبکہ آج پولیس کی جانب سے بیورو چیف کو فون پر تھانے طلب کیا گیا اور دھمکی دی کہ ہمیں اوپر سے حکم ملاہے کہ صحافی کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں