85

تمام بینک رجسٹرڈ مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں اضافی سہولت دیں،اسٹیٹ بینک

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)دینی مدارس کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کے تناظر میں اسٹیٹ بینک نے سہولیات فراہمی کیلئے تمام بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث مدارس کے مالی معاملات کی مانیٹرنگ نہیں ہو پاتی۔اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹرڈ مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں اضافی سہولت فراہم کی جائے۔ ڈی جی آر ای سمیت دیگر اداروں سے رجسٹرڈ مدارس کو بھی یہ سہولت دی جائے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق نئے فریم ورک کا مقصد کم سے کم دستاویزات پر مبنی، آسان، محفوظ اور معیاری بینکاری سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ عوام اور تاجروں کو سہولت میسر آئے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقے فراہم کیے جائیں اور عام صارفین کے اکاؤنٹس دو دن کے اندر کھولے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں