خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک انصاف کےسینئررہنما ورکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا-عمران خان کےجیل سےجوپیغامات آتے ہیں وہ سب جھوٹ ہوتے-پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نےعمران خان اورپارٹی کی بینڈ بجا رکھی ہے-عمران خان مفاہمت کے حامی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے مخاصمت نہیں چاہتے-
حیدرمہدی نےمجھ سے4ہزارڈالرمانگے،انکارپرمیرے کیخلاف وی لاگ کیا-ڈاکٹرمعید پیرزادہ اورعادل راجہ کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات ہیں-شیر افضل مروت کا شوکت بسرا، تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا-شہباز گل، اظہر مشوانی اور جبران الیاس سمیت پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے منسلک لوگ عمران خان کے نام پر لوٹ مار کررہے ہیں-
چئیرمین بیرسٹرگوہربھی سوشل میڈیا ٹیم سے ڈرتے ہیں-علیمہ خان کے بیٹوں پر بابا کوڈا، اڈیالہ کی بلی اور جوکر سمیت دیگر ریاست مخالف اکاؤنٹس سے تعلق کا الزام ہے-محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ سلمان اکرم کا ہے، عمران خان کی خواہش نہیں-14اگست کو احتجاج کا فیصلہ علیمہ خان کا تھا-


