لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر اور سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت کی بنیاد وقتی مفادات یا اقتدار کی ہوس پر نہیں بلکہ اس نظریے پر رکھی گئی ہے جس نے امتِ مسلمہ کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی نظریہ ہماری اصل پہچان اور مشعلِ راہ ہے، جبکہ اقتدار کا سب سے بڑا امتحان یہی ہے کہ کوئی اس کا لالچ نہ کرے۔*
مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ جمعیت نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو وقتی نعروں کے بجائے استقامت اور ثابت قدمی کا درس دیا ہے، جس کی وجہ سے کارکن آج پہاڑ کی طرح مضبوط اور چٹان کی طرح قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر سمجھوتہ کرنے والی قومیں وقت کے دھارے میں بکھر جاتی ہیں لیکن نظریے پر ڈٹے رہنے والے ہمیشہ تاریخ کا حصہ بنتے ہیں۔
*انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی محبت جمعیت کے کارکنوں کے خون میں بسی ہوئی ہے اور انہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کو اپنا شعار بنایا ہے۔ “وہ قوم کبھی غلام نہیں بن سکتی جس کے لوگ قانون کی حکمرانی پر ایمان رکھتے ہوں۔ جمعیت کا کارکن جان دے سکتا ہے لیکن


