68

سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونیوالے ڈی ایس پیزسے آئی جی سندھ کی ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ غلام نبی میمن سےسندھ پبلک سروس کمیشن کےذریعےبھرتی ہونےوالےڈی ایس پیزسےملاقات۔ڈاکٹر محمد علی شاہ آڈیٹوریم،سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالی اس ملاقات میں حال ہی میں براہ راست تقرری و تعیناتیاں پانیوالے 59 سے زائدڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز میں سے 29 فیلڈ میں تعینات ہیں جبکہ 30 ابھی محکمانہ تربیت کے منتظر ہیں۔تربیت کی تکمیل کے30 ڈی ایس پیز کو بھی تعیناتیاں دی جائیں گی۔بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز نے اسلام آباد نیشنل پولیس اکیڈمی سے ٹریننگ مکمل کی۔ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایڈشنل آئی جی کراچی،اسپیشل برانچ نے اپنے فیلڈ تجربہ اور چیلنجز سے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جیزہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،ٹی اینڈٹی سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈی ایس پیز نے موجودہ حالات، کرائم کنٹرول،عوام دوست پولیسنگ سمیت دیگر انتظامی،آپریشنل اور مالی امور سے متعلق سیرحاصل گفتگو کی۔آپکو محکمہ پولیس سندھ کا باقاعدہ حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں-

میں چاہتا ہوں کہ نئے بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں۔عوام کیساتھ ہمارا طرز عمل بہتر جبکہ انداز گفتگو مثبت اور بہترین ہونا چاہیئے۔جو ایمانداری سے کام کرے گا وہ ناصرف نیک نام بلکہ اچھا افسر کہلائے گا۔میں اپنے تمام افسران سے کہتا ہوں کہ وہ جرائم کو کنٹرول کرنے کیلیئے مقابلہ کریں۔

جو افسر اچھا کام کررہا ہے آپ اسکی پوسٹنگ کیلیئے سفارش کریں تاہم سلیکشن میرٹ پر ہونا ضروری ہے۔اپنی ٹیم کی تشکیل سے متعلق میرٹ اہلیت اورقابلیت پرفوکس رکھیں۔میرٹ اورشفافیت کومد نظررکھتےایس ایچ اوزکی تعیناتی کوامتحانات سےمشروط کیا گیا ہے۔کسی بھی نئے افسر کی چھ ماہ کی پوسٹنگ اس کی کارکردگی اور قابلیت جاننے کیلئے کافی ہوتی ہے۔

آپریشن کا بجٹ پہلے متعلقہ ایس ایس پی کو جاتا تھا مگر اب تھانے کے سطح پر ایس ایچ او لیول تک منتقل ہوتا ہے۔ہیڈ محررز کی تعیناتی کے لیے ڈی ڈی او کورس لازم قرار دیا ہے جو محکمانہ مالیاتی امور جانتا ہے وہی ہیڈ محرر کے لیئے اہل ہوگا۔آپ بروقت فیلڈ میں نکلیں جائے وقوعہ پر جائیں اور شواہد اکٹھا کریں۔کرائم سین پر شواہد کے تحفظ کے لیئے کرائم سین یونٹ سے ساتھ تعاون کریں اور ساتھ رہیں۔
آپ لوگ اپنے دفاتر کو وقت دیں جس سے معلومات میسر آئیں گی اور جرائم کیخلاف کارروائیاں مزید تیز ہونگی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں