52

سرجانی ٹاؤن میں کھلے عام غیر قانونی ایرانی تیل بیچا جارہا ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سرجانی ٹاؤن میں غیر معیاری اور غیر قانونی ایرانی تیل سڑکوں پر کھلے عام بیچا جا رہا ہےسرجانی تھانے کی حدود میں پولیس کی ناک کےنیچے ایرانی پیٹرول دھرلے سے بیچا جا رہا ہے عوام پیٹرول کے سستا ہونے کی وجہ سے اس پیٹرول کو اپنی گاڑیوں میں استعمال تو کر لیتے ہیں لیکن یہ غیر معیاری پیٹرول گاڑیوں کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے اور الودگی میں بھی اضافہ کی وجہ بنتا ہے صرف اتنا ہی نہیں غیر معیاری پیٹرول سڑکوں اور فٹ باتوں پر پلاسٹک کی بوتلوں میں اور ڈرموں میں رکھا جاتا ہے جو کہ کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے اتنے بڑے پیمانے پر یہ غیر قانونی کام کس کی رضامندی سے کیا جا رہا ہے اور اس کام کو کرنے والو کی سرپرستی کون کر رہا ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہے اس طرح کے غیر قانونی کام عوام کے لیے ہی نہیں ملکی معیشت کے لیے بھی بہت بڑا نقصان ہے ہماریے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اس سے پہلے کہ کسی حادثے کی وجہ سے عوام کی جان اور مال کا نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں