45

انتظامیہ کی نااہلی کےباعث چینی نایاب، شہری، سراپا احتجاج ہوگئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صوبہ پنجاب کےضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں انتظامیہ کی نااہلی کےباعث چینی نایاب، شہری، عوامی، سماجی حلقے سراپا احتجاج ہوگئے-

گزشتہ روزسیون سٹار شوگر مل کو مقامی انتظامیہ نے سیل کر کے اگلے ہی دن ڈی سیل کر دیا، مل ڈی سیل ہونے کے باوجود چینی کا بحران برقرارہے-

چینی بازاروں اور گلی محلوں سے نہ ملنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، شہری رل گئے-شہریوں، عوامی، سماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لے کر چینی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ-

اپنا تبصرہ بھیجیں