لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہناہےکہ ملک کےچاروں صوبوں کو3،3نئے صوبوں میں تقسیم کیا جائے۔ آبادی میں اضافےکےبعد نئےصوبوں کا قیام ناگزیرہوچکاہے،پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوااوربلوچستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔ ہر صوبے میں اسی نام کے ساتھ نارتھ، ساؤتھ، سینٹرل نئے صوبے بنانے ہوں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبے ملکی استحکام اورمعیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہوں گے، وقت آگیا ہے کہ باہمی مشاورت سے نئے صوبوں کے قیام کی راہ ہموار ہو۔
40


