اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سی ایس ایس تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس میں صرف 2.77 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس مقابلے کے تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا امتحان میں 18 ہزار 139 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 12 ہزار 792 امیدوار شریک ہوئے، تاہم صرف 354 امیدوار کامیاب ہو سکے، اس طرح کامیابی کا تناسب محض 2.77 فیصد رہا-


