51

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کے تفتیشی اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اورڈی آئی جی نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مئی 2025 کو بدین کے ماتلی میں ایک شہری کا قتل ہوا، قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

اے آئی جی آزاد خان نےبتایا دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ قتل کی منصوبہ بندی سنجے نامی بھارتی ایجنٹ نے کی، حملے کا ماسٹر مائنڈ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی ایک خلیجی ریاست میں رہائش پزیر ہے جس نے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان کو ہائر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں