کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی ایس پی آر انٹرنشپ طلباء کا پاکستان رینجرز سندھ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا-ڈی جی رینجرز سندھ کی طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد، طلباء کے سوالات کے تسلی بخش جواب دیئے-
طلباء نے سندھ رینجرز کی جانب سے سندھ اور کراچی میں قیام امن کیلئے قربانیوں اور خدمات کو سراہا-بعد ازاں طلباء کا پاکستان رینجرز سندھ ٹریننگ سینٹر کا دورہ، جہاں انہوں نے رینجرز کی ٹریننگ اور مشکل حالات سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت کا جائزہ لیا -طلباء نے کیمل پریڈ دیکھی اور بارڈر پر تعینات رینجرز اہلکاروں کی کیملز کے ساتھ پٹرولنگ کے مناظر خوب سرائے۔


