46

96 گھنٹے بعد رامسوامی میں بجلی بحال ہوگئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ بھائی اور حق پرست ایم پی اے دلاور بھائی کی کاوشوں سے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا-

رامسوامی پر ہمزہ کبیر PMT کے قریب زیرِ زمین الیکٹرک کیبل پھٹنے کے باعث گزشتہ چار روز سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل رہی کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیم نے دو مرتبہ مرمت کی کوشش کی، تاہم مسلسل بارش کے باعث کام مکمل کرنا ممکن نہ ہو سکا حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ بھائی اور حق پرست ایم پی اے دلاور بھائی کی بھرپور کوششوں اور رابطوں سے بالآخر یہ کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا اور علاقہ مکینوں کو ریلیف فراہم کیا گیا اس موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے مکمل تعاون کیا گیا-

بالخصوص ریجنل ہیڈ محترم جناب فیصل صاحب کلسٹر ہیڈ محترم جناب ابصار صاحب اور جنرل مینیجر گارڈن IBC محترم جناب کرنل زیب خان صاحب نے اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کیا اور سوشل میڈیا ایکٹو روزنامہ کراچی 21 کے رپورٹر رضوان بھائی عبدالقادر میمن بھائی عبدالصمد بھائی میڈیا سرکل اور جن جن لوگوں نے ساتھ دیا اہلیان رامسوامی ان لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اس موقع پر رنچھوڑلائن ٹاؤن کے ذمہ داران اور یوسی آرگنائزر 4A جوائنٹ یوسی آرگنائزر یوسی کمیٹی اور کارکنان اور رامسوامی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں