کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دریائے سندھ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوگیا-اجلاس میں سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کی صوبائی وزیر کو گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج میں پانی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی-
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-ایم ڈی سیڈا پریتم داس، چیف انجینئرز سکھر بیراج، گڈوبیراج، کوٹری بیراج،سدرن سندھ ڈرینج ریجن،پی ڈی تھرکول واٹرورکس پروجیکٹ اوردیگرافسران آن لائن شریک ہوئے-
تمام ایریگیشن اورڈرینج ریجنزکےمنصوبوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا-وزیر آبپاشی کی افسران و عملے کو دریاؤں کے بند مضبوط بنانےان کی حفاظت یقینی بنانےکی ہدایت دی گئی-جام خان شوروکی سیلابی صورتحال کےپیش نظر افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت-کراچی: دریائے سندھ کے بیراجوں اور بندوں پر تمام آبپاشی افسران و عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں-عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب نقل و حرکت سے احتیاط کریں-


