48

گورنرسندھ نےصوبائی موٹروہیکلز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نےصوبائی موٹروہیکلز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی-شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قانون سازی کی گئی ہے-

موٹر وہیکلز بل کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-ہیوی ویہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید شرائط عائد کر دی گئی ہیں-ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ کورس لازمی قراردیدیا-ڈرائیورز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم کی منظوری دے دی-گورنر سندھ نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت دی، بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں