67

سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت کا پولیس کی تفتیشی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کہ متعلق اہم فیصلہ سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، سیکریٹری سروسز اور دیگر افسران شریک تھے-

پولیس فورس کی تفتیشی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کیے جائیں گے۔پولیس میں تفتیش کا نظام بہتر ہوگا تو عوام کا اعتماد بڑھے گا-سندھ حکومت کا اقدام پولیس کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔بہتر تفتیشی نظام سے شہریوں کو فوری انصاف اور جرائم میں واضح کمی ممکن-

اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی بھرتی میں تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ کی سیکریٹری روسز کو ہدایت-پولیس میں ASI انویسٹیگیشن کی بھرتی سے تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی۔بہتر تفتیش سے انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفت ممکن ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں