44

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر،ہریکے سے بہاو1لاکھ 11ہزار461 کیوسک بڑھ گیا

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، ہریکے سے بہاو 22:00 بجے 1 لاکھ 11ہزار461 کیوسک تک بڑھ گیا بہاؤ گنڈا سنگھ والا میں 100,000 سے 110,000 کیوسک تک ہو سکتا ہے- جبکہ ہیڈ سلیمانکی میں بہاو تقریباً 80,000 کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے-

مون سون کا آٹھواں سلسلہ دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا- 23 اگست سے گنڈا سنگھ والا میں بہاو 1لاکھ 20ہزار کیوسک تک بڑھ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کو دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کی ہدایت کردی

تمام متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا-متعلقہ آبادیاں مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ممکنہ انخلا کے ہدایات کے بارے میں باخبر رہیں اور تیار رہیں۔ مویشیوں کی حفاظت کریں اور زرعی اثاثوں کو مناسب احتیاطی تدابیر کے ذریعے محفوظ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں