45

نیو کراچی میں غیر قانونی واٹر کنکشن مافیا سرگرم، واٹر بورڈ خاموش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نیو کراچی، مدینہ کالونی، سیکٹر 5G میں غیر قانونی واٹر کنکشن مافیا سرگرم ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت اور انتظامی نااہلی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ مافیا فی کنکشن 10 سے 20 ہزار روپے وصول کر رہا ہے، اور ایک ہی مقام سے کئی غیر قانونی کنکشن دیے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس مافیا کا سرغنہ “کامران عرف گامہ” ہے، جس کے دعووں کے مطابق اسے واٹر بورڈ اور پولیس کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے۔ کامران کا یہ کہنا ہے کہ اسے غیر قانونی کنکشن لگانے سے کوئی روک نہیں سکتا، جس نے ایکسین واٹر بورڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر قانونی کام کا نوٹس لے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اس صورتحال نے نہ صرف علاقے میں پانی کی تقسیم کا نظام متاثر کیا ہے بلکہ لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیلا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں