کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آگیا-شاہ فیصل ناتھا خان گوٹھ میں دو بھائی کے الیکٹرک کی زیر زمین کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے-دس سالہ سراج کو کرنٹ لگا تو بھائی مراد بجانے آیا وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگیا-
علاقہ میں سوگ کی فضا، اہلخانہ غم سے نڈھال-میرے دو ہی بیٹے تھے، وہ کے الیکٹرک کی نااہلی کی بھیٹ چڑھ گئے-میں اس دن ڈیوٹی پر تھا، مجھے معلوم ہوا تو میں کارساز سے پیدل جناح گیا-میرے لخت جگر راستے میں بھی دم توڑ گئے-کوئی حکومتی نمائندہ تاحال نہیں آیا-
میں حکومت سے اپیل ہے کہ میرے بچے چلے گئے کسی اور کے بچے نہیں جائے-میرے دونوں بچے چلے گئے-مُجھے بچے کون واپس لاکردے گا-بچوں کو گیارہ ہزار واٹ کا کرنٹ لگا-واقعہ کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہم پولیس سے متعین نہیں ہیں-


