40

جنرل ساحر شمشاد کا دورہ ازبکستان سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ازبکستان کے سرکاری دورہ پر تاشقند پہنچے جہاں انہوں نےسیاسی وعسکری حکام سےملاقاتیں کیں۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے ازبکستان کےصدر شوکت مرزا یوف، وزیر دفاع میجر جنرل شخرات خولموخامیدوف اور سیکرٹری قومی سلامتی کونسل لیفٹیننٹ جنرل وکٹر محمدوف سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں بدلتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی جیو پولیٹیکل اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت سمیت فریقین کا دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیاترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ گہرے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے تعاون کو آگے بڑھایا جائے گااس موقع پر ازبکستان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں