لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نےملک میں 23 اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی-23 سے 27 اگست کےدوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے-27 سے 29 اگست تک سندھ اورمشرقی/جنوبی بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان-
23 سے 27 اگست تک آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں بارش متوقع ہے-خیبرپختونخوا میں 23 سے 26 اگست تک مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے-اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف علاقوں میں 23 سے 27 اگست کے دوران بارشوں کاامکان ہے-


