66

عمران خان باہرآتےنظرنہیں آرہے،ضمانت پرپی ٹی آئی کا جشن سمجھ سےبالاتر

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے، ضمانت کا مطلب رہائی نہیں ہے، پی ٹی آئی والے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا مطلب رہائی نہیں ہے، افسوس ناک امر ہےکہ بانیِ تحریک انصاف کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 کی سال کی سزا ہو چکی ہے، اور یہ لوگ ضمانت ملنے پر جشن منا رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے جب کہا کہ ضمانتیں ملنے پر ہماری جیت ہوئی ہے، تو یہ سن کر مجھے بہت عجیب لگا، کئی کیسز میں قاتل اور چور کو بھی ضمانت ملتی ہے، 9 مئی کیس میں ٹرائل چل رہا ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچنا ہے۔

9 مئی کے دوران ملٹری اور سرکاری مقامات پر منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، جس کا ملک دشمن عناصر کو فائدہ پہنچانا تھا، اس کیس میں ان کے پاس کوئی دفاع نہیں ہے، یہ جشن منا کر اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی قید کاٹ رہے ہیں، تو پھر ان ضمانتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی رہائی ہوئی ہے، جشن کیا جا رہا ہے شادیانے بجائے جا رہے ہیں، انہیں کوئی بتائے کہ ضمانت اور بریت میں فرق ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی ساری منصوبہ بندی بانی چیئرمین نے کی، عمران خان نے اختلاف کرنے والے رہنماؤں کی بات بھی نہیں مانی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں شواہد، پراسیس اور ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو 14 سال کی سزا ہوئی، انہوں نے ملک ریاض کو اربوں روپے کس مد میں اورکس طریقے سے دیئے، عدالت میں اپنا دفاع پیش نہیں کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں