45

طوفانی برسات کا تیسرا روز،ماڈل کالونی ٹاؤن چیئرمین متحرک،مختلف یوسیزکا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا ایگزیکٹیو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عبد القادر کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن کےمختلف علاقوں گلستان ملیریوسی7، گرین ٹاؤن یوسی8 کا دورہ۔کراچی میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث گلستان ملیر یوسی 7 اور گرین ٹاؤن یوسی8میں سیوریج لائنوں کوشدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث سڑکیں بیٹھنے سے سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں۔ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے متاثرہ جگہ کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے متعلقہ افسران کو فوری بحالی کے احکامات دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں