47

وزیرتوانائی ناصرحسین شاہ کا کے الیکٹرک سے رابطہ،بجلی بحال کرنے کے احکامات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزیر توانائی ناصر شاہ کا کے۔الیکٹرک انتظامیہ سے فوری رابطہ-کئی گھنٹوں سےبجلی بند علاقوں میں بجلی فوراًبحال کی جائے-بجلی بندش سےگھروں میں پانی کی فراہمی متاثر،عوام شدید پریشانی میں ہیں-بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے بھی بجلی لازمی ہے-

عوامی مشکلات کے پیش نظر شہر بھر میں بجلی بحالی یقینی بنائی جائے-فلیٹس میں رہائشی بغیر پنکھوں اور روشنی کے کرب میں مبتلا ہیں-کے۔الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں فوری بجلی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں