48

واٹرکارپوریشن کی اہم تنصیبات پربجلی کےبریک ڈاؤنزکا سلسلہ جاری،پانی کی فراہمی معطل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)واٹر کارپوریشن کی متعدد اہم تنصیبات پر کے الیکٹرک کی جانب سے بار بار بجلی کے بریک ڈاؤنز کا سلسلہ جاری ہے-دھابیجی، پپری اور حب جیسے بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤنز جاری ہیں-بجلی کے بریک ڈاؤنز کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثرہوگئی-

شہر میں قائم مختلف ڈسٹری بیوشن پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی مسلسل بندش جاری ہے-متعدد پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی کیبل فالٹ کے باعث معطل ہوگئی-کیبل فالٹ کے باعث اہم پمپنگ اسٹیشنز کے فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثرہوگئی ہے-واضح رہے کہ بجلی کی مسلسل بندش سے شہر بھر میں پانی کی ترسیل بری طرح متاثرہے-

واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں-بجلی کی بندش کے باعث شہر کو اب تک 200 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے-پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، چنیسر ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل، کارساز، ناظم آباد اور نیو کراچی کے علاے متاثر ہونگے-

اپنا تبصرہ بھیجیں