43

کراچی میں برسات کے بعد ملیر ندی میں طغیانی برقرار،کورنگی کازوے ٹریفک کیلئے بند

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں برسات کےبعد ملیرندی میں طغیانی برقرارکورنگی کازوےدوسرے روزبھی ٹریفک کےلئےبند ہے-ٹریفک پولیس کے مطابق ندی کا پانی سڑک سے گزرنے کے باعث کورنگی کراسنگ کو قیوم آباد سے ملانے والے دونوں ٹریک بند ہیں جس کے باعث ٹریفک کو قیوم آباد چورنگی سے بلوچ کالونی اور سی این جی کٹ سے گودام چورنگی بھیجا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق کوررنگی ای بی ایم کازوے روڈ بھی ندی میں طغیانی کے باعث بند ، محمود آباد سے کورنگی ٹریفک کی آمد رفت معطل ہے، ٹریفک کو محمود آباد سے ایکسپریس وے سے قیوم آباد اور گودام چورنگی سے آئی ٹریفک کو قیوم آباد و شان چورنگی بھیجا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں