38

ہواکی رفتارمیں کمی کے باعث حبس بڑھ گیا،شہرمیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہوا کی رفتار کم ہو نے کے باعث حبس محسوس کی جارہی ہے جبکہ شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں