58

ناتھا خان پل پر ایک بار پھر گڑھا پڑگیا،ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شارع فیصل پرڈرگ روڈ سے ائیر پورٹ جانے والے ناتھا خان پل پر ایک بار پھر گڑھا پڑگیا۔ گڑھا پڑنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ گڑھےکی مرمت کرنے والے انجینئر کا کہنا ہےکہ مرمت کا کام مکمل ہونے میں کم از کم 10 دن لگ سکتے ہیں۔ انجینئر کا کہنا ہےکہ ناتھا خان پل کے نیچے سے نشےکے عادی افراد بیم سے سریا نکال رہے ہیں۔ سریا مسلسل چوری ہونے کی صورت میں ناتھا خان پل مزید مقامات سے ٹوٹ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں