75

پاک فوج کابونیر،سوات،شانگلہ اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن چوتھے روز بھی جاری

گلگت(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج کابونیر،سوات،شانگلہ اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے-تفصیلات کے مطابق زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں آج صبح سے جاری شدید بارش کے باجود ریسکیو آپریشن جاری رہے گا-

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں-

کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (USAR) بھی ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے-پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کے مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں-تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں