49

بالائی پنجاب میں ممکنہ کلاوڈ برسٹ،سیلاب سلائیڈنگ کے خدشات،پنجاب پولیس ہائی الرٹ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)بالائی پنجاب میں ممکنہ کلاوڈ برسٹ، دیگر اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہوگئی-آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال سمیت متعلقہ اضلاع میں پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا-

آئی جی پنجاب کی پولیس ٹیموں کو ممکنہ بارشوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت،آر پی اوز، ڈی پی اوز ممکنہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں-پولیس فورس امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ضلعی حکومت، ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائیں-

دریاؤں کے کنارے آباد دیہاتوں، آبادیوں میں پولیس کی امدادی ٹیموں کی پٹرولنگ باقاعدگی سے جاری رکھی جائے-ممکنہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس، متاثرہ افراد کی امداد و سکیورٹی کے لئے اقدامات یقینی بنائیں-سیلاب کے خطرے سے دوچار شہریوں کی جان ومال اور املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا-سیلاب کے ممکنہ خطرات سے درپیش علاقوں، دریائی چیک پوسٹوں پر پٹرولنگ کا عمل جاری رکھا جائے-

سیلاب متاثرین کو تحفظ، کھانا، ادویات، دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بھی فراہم کی جائیں-پنجاب پولیس کے کنٹرول سنٹرز سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں